Monday, 23 September 2024


مکان کی چھت پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں ایک چھوٹے طیارے نے مکان کی چھت پر لینڈنگ کی ہے تاہم اس میں سوار پائلٹ اور چار سکائی ڈائیورز سمیت مکان کے رہائشی محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست ایریزونا کے شہر فیونکس میں چھوٹے طیارت نے مکان کی چھت پر لینڈنگ کی جس میں طیارے میں سوار تمام افراد سمیت مکان میں رہنے والے بھی بچ گئے۔

آگ بھجانے والے محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد طیارے کے مکان کے ساتھ ٹکرانے سے قبل ہی کودنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔اس وقت مکان میں دو افراد موجود تھے۔دونوں افراد کو کسی قسم کے زخم نہیں آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام چار سکائی ڈائیورز محفوظ رہے تاہم پائلٹ کو آگ کے باعث معمولی زخم آئے جس کے لیے انہیں اسپتال لے جایاگیا۔

ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چھوٹا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو آئینی تقریب کے لیے لے کر جا رہا تھا۔یہ تقریب امریکی آئین سے متعلق منعقد کی جاتی ہے۔

Share this article

Leave a comment