Monday, 23 September 2024


سعودی ائر لائن میں بھی گلیکسی نوٹ 7اسمارٹ فون پر پابندی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) کئی ممالک کے بعد اب سعودی ائر لائن نے بھی گلیکسی نوٹ 7 اسمارٹ موبائل فون کے اپنی پروازوں میں استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔ سعودی عرب کی تمام فضائی کمپنیوں کے عملے اور تمام مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوران پرواز سام سنگ کمپنی کا گلیکسی نوٹ7 اسمارٹ موبائل فون استعمال نہ کریں۔ سعودی حکام نے اس ضمن میں امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن ایڈ منسٹریشن کا حوالہ بھی دیا، جو کہ پہلے ہی اس موبائل فون کے پروازوں میں استعمال پر پابندی لگا چکا ہے ۔ بعض رپورٹس کے مطابق پرواز کے دوران گلیکسی نوٹ 7اسمارٹ موبائل فون کی بیٹری ری چارجنگ کے دوران پھٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Share this article

Leave a comment