Saturday, 21 September 2024


روس اور پاکستان کی قومی جنگوں کا آغاز



ایمز ٹی وی(بین الاقوامی): پاکستان اور روس کی فوج کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے کہ اور اس سلسلے میں روسی بری فوج کا دستہ پاکستان پہنچ گیا۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کی بری افواج تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ جنگی مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں اور مشقوں کا آغاز 24 ستمبر سے 10 اکتوبر تک جاری رہے گا جب کہ اس سلسلے میں روسی فوج کا دستہ پاکستان پہنچ چکا ہے۔
رائع کے مطابق پاک روس مشترکہ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل سروسز (ایس ایس جی) حصہ لیں گی اور یہ مشقیں اسپیشل سروسز کے تربیتی علاقے میں ہی ہوں گی۔ مشترکہ مشقوں کا نام “دورزبہ” رکھا گیا ہے جو روسی زبان کا لفظ ہے اور اس کا مطلب دوستی کے ہیں۔

Share this article

Leave a comment