Sunday, 10 November 2024


پاکستان کیلئےقرض کی آخری کی قسط کی منظوری دی جائے گی

ایمز ٹی وی (تجارت) آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا، جس میں پاکستان کیلئے قرض کی آخری قسط کی منظوری متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہورہا ہے، آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کو جانچا جائے گا اور اس کے بعد پاکستان کیلئےقرض کی آخری کی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ آئی ایم ایف بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 10 کروڑ ڈالر قرض کی آخری قسط کی منظوری متوقع ہے ۔

عالمی مالیاتی ادارے کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو اب تک چھ ارب ڈالر سے زائد رقم مل چکی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل پاکستان کیلئے تاریخی موقع ہے کہ پاکستان نے پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان نے کئی معاشی اصلاحات کی ہیں، ان میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس نیٹ میں اضافہ، مرکزی بینک سے قرض لینے میں کمی ہے تاہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا پروگرام سست روی کا شکار رہا

Share this article

Leave a comment