Monday, 23 September 2024


چین میں 4 عمارتیں زمین بوس،8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) چین کے صوبے ژی جیانگ میں4 عمارتیں گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

یہ حادثہ آج صبح صوبے ژی جیانگ کے علاقے وین زہو میں پیش آیا جہاں ان عمارتوں کے اچانک گرنے سے 20 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔

حکام نے 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جبکہ 5 افراد کو بحفاظت ملبے سے نکال لیا گیا۔ 

Share this article

Leave a comment