Monday, 23 September 2024


سمندری طوفان نکول اور بھی خطرناک ہوگیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بحر اوقیانوس میں بننے والے سمندری طوفان نکول کی شدت کیٹیگری فور ہو گئی ہے۔ طوفان آج برمودا سے ٹکرائے گا۔

طوفان کے زیر اثر علاقوں میں بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ برمودا برطانیہ کے زیر انتظام جہاں اس وقت 215 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

میامی میں موجود امریکی نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق برمودا میں تمام حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیں۔

سمندری طوفان نکول برمودا سے 290 کلومیٹر دور ہے۔

Share this article

Leave a comment