Saturday, 21 September 2024


کار اور موٹر سائیکل میں تصادم 1 شخص جاں بحق


ایمزٹی وی(لاہور)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چالیس سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے چالیس سالہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

Share this article

Leave a comment