Saturday, 21 September 2024


فیملی اپنا 4 سالہ بچہ ائیر پورٹ پر بھول کر روانہ


ایمزٹی وی(سیالکوٹ)سیالکوٹ ائیر پورٹ پر حج سے آنے والی فیملی اپنا چار سالہ بچہ ائیر پورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئی۔ جسے ائیر پورٹ انتظامیہ نے اپنی حفاظت میں لے لیا
ڈسکہ کے رہائشی عامر اپنی فیملی کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچا تو استقبالیوں کے ہجوم میں اپنا چار سالہ بچہ حسنین ائیر پورٹ پر ہی بھول گیا اور روانہ ہو گیا۔ بچے کو فوری طور پر ائیرپورٹ انتظامیہ نے اپنی حفاظت میں لے لیا تاہم خبر چلنے کے بعد بچے کے والد کو بھی ہوش آئی اور وہ ائیر پورٹ پر اپنا بچہ لینے پہنچ گیا۔ بچے کے والد عامر نےمیڈیا کا شکریہ ادا کیا کہ اس کی کاوش سے ہمیں ہمارا بچہ مل گیا

Share this article

Leave a comment