Saturday, 21 September 2024


ملزمان بااثر ہیں اورکئی لڑکیوں کوزیادتی کا نشانہ بناچکے ہیں


ایمزٹی وی(ملتان)تحصیل شجاع آبادمیں مقیم پور کے علاقے میں مزدور کی 16 سالہ بیٹی سے گن پوائنٹ پر زمیندار کی مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔مقیم پور کے رہائشی مزدور محمد رفیق نے بتایا کی اسکی 16سالہ بیٹی نادیہ کو گھر کے باہر 2 ملزمان شفیق اور وقاص نے گن پوائنٹ پر ہراساں کیا اور کھیتوں میں لے جا کر ملزم شفیق نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں اور پہلے بھی کئی لڑکیوں کوزیادتی کا نشانہ بناچکے ہیں، تاہم آج تک انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔دوسری جانب تھانہ راجہ رام پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

Share this article

Leave a comment