Monday, 23 September 2024


فرانس نے پیوٹن کا دورہ منسوخ ہونےکی تصدیق کردی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس نے روسی صدر پیوٹن کے دورہ فرانس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ فرانسیسی صدر کی جانب سے روس پر شام میں جنگی جرائم کا الزام لگانے پر روس نے احتجاجاً گذشتہ روز دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے روسی صدر کے پیرس کا دورہ منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر پیوٹن شام کے شہر حلب میں روسی بمباری سے پریشان ہیں۔

روسی صدر کو 19اکتوبر کو پیرس کا دورہ کرنا تھا۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولندو کا اصرار تھا کہ روسی ہم منصب ملاقات میں شام کو بھی ایجنڈے میں رکھیں۔

انہوں نے روس پر شام میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔ جس پر احتجاجاً روس نے گذشتہ روز دورہ فرانس منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

Share this article

Leave a comment