Friday, 20 September 2024


ریس لگاتی بسوں نے 3افراد کو کچل دیا

ایمزٹی وی(شیخوپورہ)مرید کے روڈ پر تیزرفتار بس نے دو بچیوں کو کچل کر ہلاک کر دیا ،اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے شیخوپورہ روڈ کو بلاک کر دیا ۔بچیوں کی ہلاکت کا واقعہ دو بسوں میں ریس لگانے کے دوران پیش آیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک خاتون اپنی دو کم سن بچیوں کےہمراہ سڑک عبور کر رہی تھی کہ ریس لگاتی بس نے تینوں کو کچل دیا۔دونوں بچیاں موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ ان کی والدہ زخمی ہو گئی ،حادثے کے بعد لوگ شیخوپورہ روڈ پر جمع ہو گئے اور واقعے کے خلاف احتجاج کیا ،مشتعل مظاہرین نے روڈ پر ٹریفک بلاک کیے رکھی ۔

Share this article

Leave a comment