Friday, 20 September 2024


لاہور ایئرپورٹ پرکبوتر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


ایمزٹی وی(لاہور)لاکھوں روپے کے نایاب کبوترکویت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔وائلڈلائف حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر 146کبوتر قبضے میں لے کر مسافر کو گرفتار کر لیا۔سیال کوٹ کا رہائشی سعید غیر قانونی طور پر 146 نایاب کبوترلے کر غیرملکی ایئر لائن کے ذریعے کویت جا رہا تھا۔لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اور وائلڈ لائف حکام نے کبوتر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، سعید کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔

Share this article

Leave a comment