Friday, 20 September 2024


کول پاور پروجیکٹ جیسے منصوبوں سےدشمن پریشان ہیں،شہباز شریف

ایمزٹی وی(لاہور)وزیرا علیٰ شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کرنے پہنچے تو ان کے ساتھ چین کے سفیر سن ویڈانگ اور چینی قونصل جنرل یو بورن بھی ساتھ تھےوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں ، انتہائی تیز رفتار یہ منصوبہ 30 جون 2017ء کو مکمل ہو جائے گا ۔
وزیرا علیٰ شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کرنے پہنچے تو ان کے ساتھ چین کے سفیر سن ویڈانگ اور چینی قونصل جنرل یو بورن بھی ساتھ تھے ۔ چینی کمپنیوں کے ماہرین نے منصوبے پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی ، روزگار بڑھے گا اور اندھیرے دور ہوں گے ۔ شہبازشریف نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے دستوں کی آزمائشی مشقوں کا معائنہ بھی کیا ۔

Share this article

Leave a comment