Saturday, 21 September 2024


پُل ٹوٹ گیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) انڈونیشیا میں بالی کے قریب دو جزیروں کو ملانے والا پل ٹوٹ گیا، ملبے تلے دب کر 8 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ بالی کے نزدیک دو جزیروں کو آپس میں ملانے والے پل پر اس وقت پیش آیا جب شہری ایک تقریب کیلئے پل کو پار کر رہے تھے ۔

پل پر موجود موٹر سائیکلیں بھی نیچے پانی میں جا گریں ،زیادہ تر اموات ملبے کے نیچے دبنے سے ہوئیں، پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام مقامی افراد شامل ہیں ۔

Share this article

Leave a comment