Saturday, 21 September 2024


شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ ناکام

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے درمیانے فاصلے پر مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیاجو ناکام ہوگیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا یہ ٹیسٹ شمالی کوریا کے شمال مغربی شہر کسونگ میں ہفتے کو کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا دور فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ یا ایٹمی تجربہ کرے گا۔

امریکی بحریہ کے کمانڈر گیری راس کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا کا میزائل شمالی امریکہ کے لیے خطرے کا باعث نہیں ہے۔انہوں نےکہا کہ یہ موسادن درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کرتے ہوئے پانچواں ایٹمی تجربہ کیاتھا، کورین ٹی وی نے حکام کے حوالے سے تجربہ کامیاب ہونے کی تصدیق کی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہےجبکہ شمالی کوریا نے اس سال کئی میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

Share this article

Leave a comment