ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سے کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس کل (منگل کو)ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شروع ہو رہا ہے ۔
اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام شرکت کریں گے ۔ دو روزہ اجلاس میں فلسطین، شام، عراق ، مالی اور میانمار کے حوالے سے قراردادیں پیش ہونے کا امکان ہے ۔ سیاسی امور کیلئے تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل طارق علی بخیت نے بتایا کہ کویت کے وزیر خارجہ اجلاس کے پہلے سیشن کی میزبانی کریں گے ۔ ازبکستان کے عبوری صدر شوکت مزائیوف افتتاحی سیشن میں شریک ہوں گے ۔
اس موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ایاد امین مدنی کا پیغام پڑھ کر سنایا جائیگا جس میں اسلامی ممالک کو درپیش مختلف چیلنجز، مشکلات اورسیاسی ، اقتصادی اورسماجی امور کا احاطہ کیا جائیگا