Saturday, 21 September 2024


نئے ہجری سال کا آغاز،خانہ کعبہ کے غسل کے روح پرور مناظر

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) حج سیزن کے اختتام پر دنیا بھر سے آئے ہوئے حاجیوں کی اپنے ممالک کو واپسی مکمل ہونے اور نئے ہجری سال کے آغاز کی مناسبت سے کعبۃ اللہ کو غسل دینے کی تقریب (آج) منعقد ہو گی۔

06 1

 

08 2

خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز کی نیابت کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل دیگر معززین کے ہمراہ کعبہ کو عرق گلاب اور آب زم زم سے غسل دیں گے ۔

01 2

07 2

دریں اثناء مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریباً سوا مہینہ قبل تبدیل کئے جانے و الے نئے غلاف کعبہ کو مزید خو بصورت بنانے کے لئے اس میں کشیدہ کاری کی چار نئی پٹیوں کا اضافہ کیا ہے ، یہ چار پٹیاں حجر اسود کے اردگرد گولائی میں ، کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر اوپر سے نیچے اور گولائی میں اس کے علاوہ میزاب رحمت (کعبہ کے پرنالے ) کے قریب لگائی گئی ہیں۔

Share this article

Leave a comment