Saturday, 21 September 2024


ڈونلڈ ٹرمپ نےمجھے فون کر کے ملنے کی دعوت دی ، سلمیٰ ہائیک

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر بدتمیز ی کا الزام لگا دیا ،ان کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور ان کے خلاف اخبار میں توہین آمیز بیان بھی دیے ۔

ماورا حسین سڈنی میں ہونیوالے بھارتی کنسرٹ سے آئوٹ ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوںنے الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوست سے میرا نمبر لیا اورمجھے فون کر کے ملنے کی دعوت دی جس پر میں نے انکار کردیا تو ڈونلڈ نے مجھے ہراساں کیا ۔ سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ منع کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آ گئے اور ایک اخبار کو انٹرویو میں میرے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ سلمیٰ ہائیک کو چھوٹے قد کی وجہ سے اپنے قابل نہیں سمجھتا۔

دوسری جانب خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے استعمال کرنے پر امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی نائب صدر کہتے ہیں کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشہور ہے اور دولت مند ہے اس لئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، یہ انتہائی توہین آمیز ریمارکس ہیں

Share this article

Leave a comment