Sunday, 22 September 2024


فلم’ہیکسا رِج‘کی نئی جھلکیاں جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور امریکن وار ڈرامہ فلم’ہیکسا رِج‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

میل گبسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دوسری جنگ عظیم میں حصہ لینے والے ایک ایسے امریکی سپاہی کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگ کے دوران گولی چلانے سے انکار کردیتا ہے اور اپنے 75ساتھیوں کی جان بچا لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اینڈریو گارفیلڈ،ونس وان،سیم وارتھنگٹن،لیوک بریسے،ریان کور اور ٹیریسا پالمر کے علاوہ دیگر اداکار شامل ہیں۔پال کورے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 4نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this article

Leave a comment