Sunday, 22 September 2024


شاہد کپور کی فلم انڈسٹری سے دور ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔۔۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی بہترین اداکاری اور رقص کے باعث اتنے مشہور ہیں کہ مداح ان کی فلموں کا بے صبری سے انتظارکرتے ہیں لیکن اداکار اب زیادہ فلمیں کرنے کے بجائے بیٹی کی وجہ سے بالی ووڈ سے دور ہونے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور سے جب انٹرویو کے دوران ان کی بیٹی کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بے ساختہ جواب دیا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ان کا اب فلموں میں کام کرنے کا دل نہیں چاہتا، بیٹی کی پیدائش کے بعد میری زندگی بالکل تبدیل ہو گئی ہے اور میں اب زیادہ سے زیادہ وقت اس کے ساتھ گزارنا پسند کرتا ہوں۔

Share this article

Leave a comment