Sunday, 22 September 2024


سائنس فکشن فلم ’ارائیول‘کانیا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) امریکن سائنس فکشن فلم ارائیول کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ڈینس ولینیوو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی ٹیم کے گرد گھوم رہی ہے جسے ایک پراسرار اسپیس کرافٹ کا جائزہ لینے کیلئے بھیجا جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایمی ایڈمز،جیریمی رینر،فورسٹ ویٹیکر،مائیکل اسٹلبرگ،ٹزی مے اور مارک او برین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شون لیوی اور ڈین لیوین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے بینر تلے 11نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this article

Leave a comment