Saturday, 21 September 2024


بنگلادیشی حکّام کو سعودی مفتی اعظم کا انتباہ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے مذہبی رہنماؤں کو مسلسل پھانسی کی سزائیں دیئے جانے پر سعودی مفتی اعظم نے بنگلادیشی حکام کو خبردار کیا ہے۔

بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے بہت سے رہنماؤں کو جنگی جرائم کی وجہ سے مسلسل پھانسی کی سزائیں دی جارہی ہیں جس پر سعودی مفتی اعظم نے بنگلادیشی حکومت سے کہا کہ وہ ملک کو قومی و مذہبی کشیدگی سے دور رکھیں۔

عبدالعزیز آل الشیخ نے جنوب مشرقی ایشیا کے طلباء سے اپنے گھر میں ملاقات کی جس میں چند بنگلادیشی طلباء نے بنگلادیش میں مسلم کارکنوں کی سزائے موت پر سوالات کئے۔ جس کے جواب میں آل الشیخ نے کہا: اگر کسی عیسائی یا یہودی ملک میں اس طرح مسلمانوں کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے تو اس مین حیرانی نہیں ہوتی مگر یہ کام ایسے ملک میں ہورہا ہے کہ جہاں پر لاکھوں مسلمان بستے ہیں۔ میں بنگلادیشی حکّام کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ خدا کے غضب سے ڈریں۔

Share this article

Leave a comment