Saturday, 21 September 2024


مسلم مسافروں کیساتھ بدسلوکی پر ایک شخص کو جہاز سے اتار دیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) آئرش ایئر لائن کے کیبن عملے نے مسلم مسافروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے پر ایک شخص کو اڑان سے قبل ہوائی جہاز سے اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرش ایئرلائن ‘ایر لنگس’ میں یہ واقعہ اتوار کے دن اس وقت پیش آیا جب فلائٹ (ای آئی 0330) نے ڈبلن سے برلن کےلئے پرواز کرنی تھی۔

مسافروں نے واقع کا حال ایئرلائن کے فیس بک پیج پر بتایا کہ جہاز کی اڑان سے قبل ایک مسافر نے دو مسلم مسافروں کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کیا، جس پر کیبن عملے نے فوری طور پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بدسلوکی کرنے والے مسافر کو جہاز سے اتار دیا۔

Share this article

Leave a comment