Saturday, 21 September 2024


روس نے”شیطان” کی تصاویرجاری کردیں، پوری دنیامیں خوف کی لہردوڑگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) روسی کے ایٹمی میزائل ”شیطان دوئم“ کا چرچا تو ایک عرصے سے ہورہا تھا لیکن اب امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذ آرائی کی فضا میں پہلی بار روس نے اس خوفناک ہتھیار کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں، جنہیں دیکھ کر امریکہ اور یورپ پر لرزہ طاری ہوگیا ہے۔

یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک پورے کا پورا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیار کئے گئے ایٹمی میزائلوں SS-18 کی جگہ لے گا۔ ماکا یووف راکٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ”شیطان دوئم“ ایک دیو قامت میزائل ہے جو ایک، دو نہیں بلکہ پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لیجانے کی صلاحیت ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں۔


روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صرف بے پناہ طاقت کا حامل ہی نہیں بلکہ راڈار کی نظر سے بچنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے یہ انکشاف خصوصی طور پر لرزہ خیز ہے کہ ”شیطان دوئم“ میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہے، یعنی یورپ اور امریکہ کا ہر کونہ اس کے نشانے پر ہے۔

Share this article

Leave a comment