Friday, 20 September 2024


تحریک انصاف کا پہلا پڑاﺅ شاہدرہ موڑ ہو گا

ایمز ٹی وی(لاہور ) اسلام آباد مارچ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا پیدل قافلہ داتا دربار سے روانہ ہو گیا ۔

احتساب مارچ کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کی قیادت میں 25کارکنوں پر مشتمل پیدل قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا ۔

بھارتی فورسز کی ہرپال اور چپراڑسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کارکنوں نے جوگر پہن رکھے ہیں اور اپنے ساتھ پانی اور کھانے پینے کا سامان باندھ کھا ہے جبکہ کپڑے بھی موجود ہیں ۔
پیدل قافلہ اپنا پہلا پڑاﺅ شاہدرہ موڑ پر کریگا اور پھر مریدکے میں مزید کارکن قافلے کو جوائن کریں گے ۔ اس کے بعد قافلہ کامونکی میں رکے گا جہاں سے کارکنوں کا ایک اور قافلہ اس میںشامل ہو گا اور اسلام آباد پہنچے گا۔

Share this article

Leave a comment