Friday, 20 September 2024


حالات بدستور کشیدہ! 10ہزار ملازمین برطرف ، میڈیا دفاتر سیل

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ناکام فوجی بغاوت کے بعدترکی میں کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید دس ہزار سرکاری ملازمین برطرف جبکہ ذرائع ابلاغ کے پندرہ دفاتر بھی بند کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی میں حکومت نے جولائی میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں مزید دس ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے جن میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور نرسیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ذرائع ابلاغ کے مزید پندرہ دفاتر بھی بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک سینتیس ہزار گرفتاریاں عمل میں لائی جا چکی ہیں۔ سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے اور پچاس ہزار کے پاسپورٹ منسوخ کیے جا چکے ہیں۔

Share this article

Leave a comment