Friday, 20 September 2024


افسوس ناک خبر! اہم یورپی ملک میں زلزلہ، بڑے پیمانے پر تباہی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) اٹلی میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی اٹلی میں 7.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزلے کے باعث عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور کئی منہدم بھی ہوگئیں جب کہ لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور تباہ ہونے والے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح کے وقت محسوس کئے گئے جب کہ اس کا مرکز جنوب مشرقی شہر پیروگیا سے 68 کلومیٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 108 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں اٹلی میں 6.2 شدت کے زلزلے نے شدید تباہی مچائی تھی جس کے باعث 245 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے۔

Share this article

Leave a comment