Saturday, 21 September 2024


پرینکا مس ورلڈ بنیں تو ۔۔۔ دپیکا نے حیران کن پیش گوئی کردی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی اداکارہ دپیکا پاڈکون نے کہا ہے کہ پرینکا مس ورلڈ بنیں تو میں اسکول میں تھی۔

تفصیلات کے مطابق دپیکا پاڈوکون اور پرینکا چوپڑہ بالی وڈ کی دو بڑی اور کامیاب اداکارائیں ہیں جنھوں نے انڈیا ہی نہیں ہالی وڈ میں بھی اپنی ایک پہچان بنا لی اس کام میں پہل پرینکا نے کی دونوں ہی باصلاحیت ہونے کے ساتھ خوبصورت بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پرینکا نے امریکی ٹی وی سیریئل کوانٹکو سے ہالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور وہ بے واچ میں نظر آئیں گی۔ دپیکا ٹرپل ایکس سے ہالی وڈ میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے ایک میگزن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں دپیکا نے کہا کہ ان کے اور پرینکا کے درمیان موازنہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ جب پرینکا مس ورلڈ بنی تھیں تو وہ سکول میں تھیں۔

دپیکا نے واضح کیا کہ انڈسٹری میں آنے کا دونوں کے وقت، حالات، راستے اور واقعات مختلف تھے اس لیے ان کا موازنہ درست نہیں۔ دپیکا نے یہ بھی کہا کہ ان کے اور پرینکا کے درمیان کوئی دشمنی نہیں ہے۔

Share this article

Leave a comment