Sunday, 22 September 2024


شائقین کیلئے بری خبر !پاک ، نیوزی لینڈ میچ !قومی کرکٹ ٹیم کوبڑا دھچکا

ایمزٹی وی(کھیل) ٹریننگ سیشن تو خراب موسم کے باعث متاثر ہوئے اب موسم 3 روزہ میچ کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹور میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہوگیا۔

ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ، تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل ہی شروع نہ ہو سکانیلسن میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پورے دن ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی ، آج بھی کوئی اچھی پیش گوئی نہیں ہے۔جمعرات کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، اس میچ میں پاکستان نے یونس خان ، محمد عامر، وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور شرجیل خان کو آرام دیا ہے۔

Share this article

Leave a comment