Sunday, 22 September 2024


بی پی ایل،بوم بوم کی شاندار باؤلنگ نے سب کو حیران کردیا

ایمزٹی وی(کھیل) بی پی ایل،بوم بوم کی شاندار باؤلنگ نے سب کو حیران کردیا ۔ کافی وقت کے بعد شاہد آفریدی نے بی پی ایل میں شاندار بائولنگ کرکے سب کے ہوش اُڑا دیئے انہوں نے انتہائی کم بالوںپر بارہ دیکر چار وکٹیںبھی حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹی ٹوئنٹی کے کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے میچ میں چار وکٹیں حاصل کر کے ایک بار پھر فارم میں آگئے، وہ اس ایڈیشن میں راگھ پور رائیڈرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شیرِ بنگلہ اسٹڈیم میں کھلے جانے والے میچ میں شاہدآفریدی نے عمدہ پرفارمنس کی بدولت نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ مخالف ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اب تک کے سب سے کم اسکور 44 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔شاہد آفریدی نے اپنے پہلے اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر چٹاگانگ کے دو کھلاڑیوں رکی ویسلز اور آلوک کپالی کو آوٹ کیا تاہم اگلے ہی اوور میں شفگاتہ ہوم جو سب سے زیادہ رنز کے ساتھ بیٹنگ کرر ہے تھے کو پویلین کی راہ دکھائی

۔کریز پر نئے آنے والے بیٹسمن نور عالم بھی 8 رنز بناکر شاہد خان آفریدی کا شکار بننے، اس طرح آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔شاہد آفریدی کی عمدہ کارکردگی پر اُن کے مداحوں نے آفریدی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا۔

Share this article

Leave a comment