Saturday, 21 September 2024


بھارتی اداکارہ ریکھا پراسرار طور پر ہلاک،فلم انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملایم فلموں کی اداکارہ ریکھا موہن ریاست کیرالا کے شہر شوبھا کے علاقے تھری سور میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریکھا کی پر اسرار موت دو روز قبل واقع ہوئی، اداکارہ کو کسی نے کھانے میں کچھ دیا تھا جس کے بعد سے انہوں نے کوئی فون نہیں سنا۔

پولیس حکام ابھی تک یہ پتہ کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ آیا یہ خود کشی کا واقعہ ہے یا پھر انہیں زہر دے کر مارا گیا ہے، پولیس نے اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تھری سور میڈیکل کالج منتقل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ریکھا موہن نے 1996 میں ملائم فلم ادھیانا پالاکن میں ماموتی کا کردار ادا کیا تھا جب کہ 1997 میں فلم نی وروولم میں بھی اداکاری کی تھی۔ اس کے علاوہ ملایم ڈرامہ سیریل شتھری جنمم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Share this article

Leave a comment