Friday, 20 September 2024


اداکارہ میرا کا ایک اور کارنامہ

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سکینڈل کوئین اداکارہ میرا اپنے نت نئے کارناموں کی بدولت میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے اتنا شرمناک فعل سرانجام دے دیا ہے کہ ان کے پچھلے تمام کام اس کے آگے کچھ نہیں ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میرا نے اپنی ہی والدہ پر سونے کا سیٹ چوری کرنے کا الزام لگا کر انہیں گھر سے نکال دیا جس کے باعث میرا کی والدہ شفقت بیگم گزشتہ 2 روز سے امام بارگاہ جوہر ٹاؤن میں مقیم ہیں اور در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

اس حوالے سے موقف جاننے کیلئے جب اداکارہ میرا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کمال ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کردیا اور کہا کہ میری اپنی والدہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔ میں ایئر پورٹ پر بیٹھی ہوں اور دبئی جا رہی ہوں۔

دوسری جانب واقعے سے متعلق معلومات لینے کیلئے جب اداکارہ میرا کے بھائی احسن بخاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا نے میری والدہ کے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ انہوں نے نہ صرف والدہ پر چوری کا الزام لگایا بلکہ انہیں دھمکی بھی دی ہے کہ ان کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment