Sunday, 22 September 2024


چاول کی ملکی برآمدات کی شرح میں کمی

ایمز ٹی وی (تجارت) ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر کے دوران چاول کی ملکی برآمدات کی شرح 8٫699 ارب روپے تک رہیں. گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 17-2016 میں ماہ ستمبرکے دوران چاول کی برآمدات میں 32.83 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2016 کے دوران چاول کی ملکی برآمدات 8.699 ارب روپے رہی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال حجم 12.951 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اس طرح ستمبر 2015ء کے مقابلہ میں ستمبر 2016ء کے دوران چاول کی ملکی برآمدات میں 32.83 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Share this article

Leave a comment