Sunday, 22 September 2024


ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ پر امریکی صدارتی انتخابات کے اثرات

ایمز ٹی وی (تجارت) ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ 1008 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 849 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی امریکی صدارتی انتخابات کے اثرات نظر آئے۔ توقعات کے برعکس ریببلکن پارٹی کے امیدار ڈونلنڈ ٹرمپ کی کامیابی پر دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی دیکھی گئی اور ساتھ ہی سونے اور یوآن کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کاروباری ہفتے کے آخری دو روز میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی جس نے 100 انڈیکس میں 2 اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ کر دیا اور مارکیٹ 42 ہزار 849 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے شیئرز فروخت کئے جبکہ میوچل فنڈز کی جانب سے 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کی نئی سرمایہ کاری کی گئی۔

Share this article

Leave a comment