Saturday, 21 September 2024


آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ اہم مرحلہ میں داخل

  • ایمز ٹی وی (کھیل) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہوبارٹ میں جاری ہے۔ میچ میں آج تیسرے دن پروٹیز نے اب تک 276رنز اسکور کرلیے ہیں۔ پروٹیزجوپہلے دن ہی 5 وکٹیں گنوا بیٹھے تھے۔آج بغیر کسی نقصان کے ڈی کوک اور باوما نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا۔

    ٹیم کی جانب سے کوئٹن ڈی کوک104 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،جبکہ ٹیمبا باوما 65 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں۔دونوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 144 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔جس کے بعد جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا پر191رنز برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    واضح رہے کہ ہوبارٹ میں میچ کا دوسرا دن بارش کی نظر ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے میچ کے پہلے روز کینگروز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔جواب میں پروٹیز نے 171 رنز 5 وکٹ پر بنا ئے تھے۔

     
     
  •  

Share this article

Leave a comment