Saturday, 21 September 2024


لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی شاندار فتح

ایمز ٹی وی (کھیل) آسٹریلیا میں لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے اور تیسرا وارم اپ میچ بھی جیت لیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس بھی ابھرتے ہوئے ستاروں کی حوصلہ افزائی کےلیے میچ دیکھنے پہنچ گئے ۔

لاہور قلندر رائزنگ اسٹارز کے خلاف سڈنی یونیورسٹی کلب کو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ مہنگا پڑا اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 77 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

عثمان قادر اور غلام ربانی نے تین تین وکٹیں حاصل کی ۔ جواب میں رائزنگ اسٹارز نے ہدف 7 اوورز میں دو وکٹوں پر پورا کر لیا ۔

رائزنگ اسٹارز کا میچ دیکھنے کے لیے پاکستان ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس بھی گراونڈ میں پہنچے اور میچ کے اختتام پرکھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر سابق کپتان نے کھلاڑیوں کو قیمتی ٹپس بھی دیں ۔ سہ فریقی سیریز میں لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز 15 نومبر کو اپنا پہلا میچ سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلےگی۔

Share this article

Leave a comment