Saturday, 21 September 2024


مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے

ایمز ٹی وی (تجارت) فی تولہ قیمت 52 ہزار روپے ہوگئی ، دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس ہزار سات سو چودہ روپے مقرر رہی. عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 1225 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 52 ہزار روپے ہوگئی ، اسی طرح 172 روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 714 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 750 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Share this article

Leave a comment