Saturday, 21 September 2024


مقبوضہ کشمیر : احتجاج میں 24 نومبر تک توسیع

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) حریت رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں 24 نومبر تک توسیع کردی ہے ۔ مقبوضہ وادی میں ایک سو اکتیسویں دن بھی ہڑتال جاری ہے ۔

حریت رہنماؤٕں کے مطابق جمعہ کو تمام اضلاع سے آزادی مارچ اور بعد نماز جمعہ آزادی کنونشن منعقد کیا جائے گا، ہفتہ اور اتوار کو گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

مزید یہ کہ پیر سے جمعرات تک احتجاجی مظاہروں، آزدی مارچ اور آزادی کنونشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Share this article

Leave a comment