Saturday, 21 September 2024


ٹرمپ لائن پرآگئے۔۔۔ عالمی رہنمائوں سے رابطے شروع

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ایک طرف نومنتخب امریکی صدر کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں،دوسری طرف انہوں نے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی عالمی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی شاہ سلیمان، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور میکسیکن صدر سمیت انتیس غیرملکی سربراہوں سے فون پر رابطہ کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ میں نائب ترجمان جان کربی سے سوال کیا گیا کہ کیا محکمہ خارجہ سے باقاعدہ بریفنگ سے پہلے ٹرمپ عالمی رہنماؤں سے رابطے کرسکتے ہیں ؟ تو انہوں نے جواب دیا یہ سوال تو آپ ٹرمپ کی ٹیم سے پوچھیں۔ جان کربی نے واضح کیاکہ ان کا ٹرمپ کےدوراقتدار میں ترجمانی کا کوئی ارادہ نہیں۔

Share this article

Leave a comment