Sunday, 22 September 2024


وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اہم ترین پیش گوئی کردی

ایمزٹی وی(کھیل) سابق کپتان وسیم اکرم نےکہاہےکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز قومی ٹیم کا اصل امتحان ہے۔کارکردگی برقراررکھی توجیت پاکستان کا مقدر بنے گی۔

ذیابطیس سے آگاہی کی واک کے موقع پرکرکٹ پربات کرتےہوئےسابق کپتان نے کہاکہ دورہ نیوزی لینڈ شاہینوں کا امتحان ہوگا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم نے کارکردگی برقرار رکھی تو جیتنا مشکل نہیں۔

اسٹارکرکٹرکی موجودگی کا فائدہ پرستاروں نے بھی اٹھایا اور وہ وسیم اکرم کے ساتھ سلیفیاں بناتے رہے۔

Share this article

Leave a comment