Saturday, 21 September 2024


برصغیر کی مشہور گلوکارہ رونا لیلیٰ کی آج 64 ویں سالگرہ

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) برصغیر کی مشہور گلوکارہ رونا لیلیٰ کی آج 64 ویں سالگرہ ہے ۔ انہوں نے بیشتر پاکستانی فلموں میں آواز کا جادو جگایا ۔

رونا لیلیٰ نے فنی کیرئیر کا آغاز 1965 میں پاکستانی فلم جگنو سے کیا ۔5 دہائیوں پر مشتمل میوزیکل کیرئیر میں انہوں نے بے شمار گیت گائے ۔ رونا لیلیٰ نے بنگالی ، اردو ، پنجابی ، سندھی اور عربی سمیت 17 زبانوں میں اپنی آواز کا جادو جگایا ۔

انہوں نے پلے بیک سنگر احمد رشدی کے ساتھ متعدد دوگانے گائے۔ تین روز میں تیس گانے ریکارڈ کروانے پر رونا لیلیٰ کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بک میں بھی شامل ہے ۔ وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بنگلہ دیش میں مقیم ہیں ۔رونا لیلیٰ 17 نومبر 1952 کو بنگلہ دیش میں پیدا ہوئیں ، ابتدا میں رقص میں دلچسپی کے باعث انہوں نے کتھک ڈانس کی کلاسیں بھی لیں مگر بعد ازاں موسیقی سے رغبت کے باعث انہوں نے گلوکاری سے ناطہ جوڑ لیا ، 1966 میں ان کا ریلیز ہونے والا گیت ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ۔

ان کے گیت دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں کہتی ہے میری نظر شکریہ ، ان کی نظروں سے محبت کا جو پیغام ملا ، کاٹے نہ کٹے یہ رتیا سیاں انتظار میں ، ہمیں کھو کر بہت پچھتائو گے جب ہم نہیں ہوں گے ، دنوا دنوا میں گنوں کب آئیں گے سانوریا ، چھنک گئی پائل تو کیا ہوگا ، دو دل اک دوجے کولوں دور ہوگئے ، میرا بابو چھیل چھبیلا میں تو ناچوں گی ، جیسے سپرہٹ گیت شامل ہیں ۔ان کی آواز میں ریکارڈ شدہ گیت اداکارہ رانی ، دیبا ، شبنم جیسی اداکارائوں پر عکس بند کئے گئے جنہیں شائقین کی بڑی تعداد نے پسندیدگی کی سند بخشی۔

Share this article

Leave a comment