Saturday, 21 September 2024


تھرلر فلم ’دی بائے بائے مین‘کا نیا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) خوف و دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن تھرلر فلم ’دی بائے بائے مین‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیسی ٹائیٹل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی کالج میں زیر تعلیم 3طالب علموں کے گرد گھومتی ہے جو ایک خوفناک آفت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈو جونز، ڈوگلس اسمتھ، مائیکل ٹروسو، کیری این موس اور فے ڈن اوے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

سیمون ہارس مین کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے برس 13جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment