Saturday, 21 September 2024


’تم بن ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ کی رومانس سے بھرپور ڈرامہ فلم’تم بن‘کے سیکوئل’تم بن ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کر دیا گیا۔

2001میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی رومانٹک ڈرامہ فلم ’تم بن‘کے سیکوئل ’'تم بن ٹو‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔

انوبھو سنہاکی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں نیہا شرما اور آدتیہ سیل مرکزی کردا ر میں اپنی اداکاری کے جلوہ بکھیرتے نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میںآشم گلاٹی،کنولیجت سنگھ اور سونیا بالانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے رومانس سے بھرپور یہ فلم رواں سال 18نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this article

Leave a comment