Saturday, 21 September 2024


کسی بھی وقت حملہ ہوسکتا ہے۔۔۔ بڑی خبرآگئی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آچکا ہے اور مناسب قیمت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار امریکہ کے دشمن ممالک کو فروخت کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آچکا ہے اور مناسب قیمت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار امریکہ کے دشمن ممالک کو فروخت کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ سی این بی سی نے ایک رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربات میں ایرانی سائنسدان اور انجینئر بھی موجود رہے ہیں اور اس بات کا غالب امکان موجود ہے کہ ایران بھاری رقم ادا کرکے شمالی کوریا سے ایٹمی ہتھیار خرید سکتا ہے۔ا مریکی نیوکلیئر ایکسپریٹ ٹام کراکو نے ان اطلاعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’ہم کیسے یہ یقین کرسکتے ہیں کہ شمالی کوریا بھاری دولت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔ وہ یقینا ایسا کریں گے اور یہ کام ہماری توقعات سے کہیں پہلے ہوسکتا ہے۔

‘‘ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی دنیا کے لئے یہ اطلاعات اس حوالے سے خصوصی طور پر پریشان کن ہیں کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو نیٹو اتحاد سے دور کرنے کی باتیں کررہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ کے دشمن ملک کے ہاتھ میں ایٹمی اسلحہ آجاتا ہے تو یہ پیشرفت نیٹو اور امریکہ دونوں کے لئے تباہ کن ہوگی۔

Share this article

Leave a comment