Saturday, 21 September 2024


ہالی ووڈ فلم ’مونسٹر ٹرکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی ووڈ کی کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور نئی سائنس فکشن لائیو ایکشن فلم ’مونسٹر ٹرکس‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارکرس ویج کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان اسٹوڈنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جو پرانی گاڑیوں کے پرزۂ جات سے ایک دیوہیکل مونسٹر ٹرک بناتا ہے تاہم آئل فیلڈ کے قریب ایک حادثے کے بعد ٹرک میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو جاتی ہیں اور خوفناک بلا ٹرک کے اندر داخل ہو کر اس کا کنٹرول سنبھال لیتی ہے،اس صورت حال کے بعد ٹرک کی صلاحیتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو جاتا ہے۔

میری پیرنٹس اورڈینس اسٹورٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ اداکارلوکس ٹِل، جین لیوی، بیری پیپر،ایمی ریان، روب لوئی، ڈینی گلوور، تھامس لینن اور ہالٹ میکیلنی شامل ہیں۔

کامیڈی، ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور یہ سائنس فکشن تھری ڈی لائیو اینیمیٹیڈ فلم پیراماؤنٹ پکچرز کے تحت آئندہ برس 13جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

Share this article

Leave a comment