Saturday, 21 September 2024


معروف اداکارہ نے خودکشی کر لی

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) امریکی ڈراموں کی معروف اداکارہ لیزا لین نے ڈپریشن کے باعث خودکشی کر لی جن کی لاش ان کے کمرے سے برآمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اداکارہ لیزا لین نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن انہیں شہرت ’’گوسپ گرل‘‘ ڈرامے سے ملی جب کہ اداکارہ نے کئی معروف ٹی وی شوز میں بھی حصہ لیا ہے معروف اداکارہ کی خودکشی نے سب کو چونکا دیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق 52 سالہ اداکارہ لیزا لین ماڈلنگ کی تقریب میں شرکت کے لیے جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں موجود تھیں جہاں انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنی قمیض کو پھندہ بنا کر خودکشی کر لی۔ مقامی اخبار نے پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے کمرے سے اینٹی ڈپریشن ادویات اور 2 خطوط ملے ہیں جس سے ان کی خودکشی کے امکان کو تقویت ملتی ہے۔

Share this article

Leave a comment