Saturday, 21 September 2024


اینیمیٹڈ فلم ’جسٹس لیگ ڈارک‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور اینیمیٹڈ فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فینٹیسی فلم جسٹس لیگ ڈارک کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جے اولیویا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، جوغیر معمولی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں میٹ ریان، جیسن اومارہ، کمیلا لڈنگٹن، نکول ٹرٹورو اور جیریمی ڈیویز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی یہ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے برس 24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this article

Leave a comment