Friday, 20 September 2024


ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کپتان کون ہو گا؟حیران کن نام سامنے آگیا

ایمزٹی وی(کھیل) پاکستان ہاکی فیڈریش (پی ایچ ایف) نے جو نیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان جونئیرہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا، عماد بٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ محمد دلبر نائب کپتان ہوں گے۔

جونئیر ورلڈ کپ 8 دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جا ئے گا ۔تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے جو نیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان جونئیرہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان کو این او سی مل چکا ہے لیکن ٹیم کو تاحال بھارتی ویزوں کے اجرا ء کا انتظار ہے ،18رکنی ٹیم میں کپتان عماد بٹ ، نائب کپتان محمد دلبر، علی رضا ، منیب الرحمان ، عاطف مشتاق، حسن انور ، مبشر علی ، ابوبکر محمود، فیضان ، جنید کمال ، تعظیم الحسن ، شان ارشاد، اظفر یعقوب، محمد عتیق ، بلال قادر محسن صابر سہیل ریاض اور سمیع اللہ شامل ہیں۔

گرین شرٹس کو ایک بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے ۔

Share this article

Leave a comment