Friday, 20 September 2024


پاکستان نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

ایمزٹی وی(کھیل) تن سازی میں پاکستان کے لیے معذور تن سازوں کی کیٹگری میں تیسری بار مسٹر اولمپیا کاٹائٹل جیتنے والے تنویربٹ نے کہا ہے کہ اگر حکومت انکی سرپرستی کرے تو وہ ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں۔

امریکا سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر تنویر بٹ کا شاندار استقبال کیا گیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی کیٹگری میں ان کا یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وہ سات بار مسٹر اولمپیا کا ٹائٹل جیت کر معروف تن ساز آرنلڈ کا ریکارڈ برابر کریں، تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ وسائل نہ ہونے کے باوجود انھوں نے ہمت نہیں ہاری اور 35 ممالک کے تن سازوں کے مقابلے میں تیسری بار گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

Share this article

Leave a comment