Friday, 20 September 2024


عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ


ایمز ٹی وی ( تجارت) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے

جس کے بعد اس کی قیمت 1171 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر نہیں پڑا اور یہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 49 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔


دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 86 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد10 گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 428 روپے ہوگئی ہے۔

Share this article

Leave a comment